Daily Mashriq


آرمی چیف جمہوریت کے ساتھ ہیں،عمران خان

آرمی چیف جمہوریت کے ساتھ ہیں،عمران خان

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ قوم کیلئے ایک بڑی خوشخبری یہ ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  ملک میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ،گزشتہ روز عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تقریب سے خطاب میں  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  بلین ٹری سونامی منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد کرانے پر خیبرپختون خواہ حکومت اور محکمہ جنگلات کو مبارک باد پیش  کیا اور کہا کہ ٹمبر مافیا کے سامنے حکومت خاموشی تماشائی کھڑی رہی لیکن ہم نے ٹمبر مافیا سے 60 ہزار زمین واپس لی ایک ارب درخت لگانا ہمارے لئے بڑا چیلج تھا لیکن ہم نے کر دیکھایا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کے باعث ہم نے  بلین ٹری سونامی منصوبے پر کام شروع کیا۔

عمران خان نے 83فیصد مقاصد میں کامیابی کا دعویٰ کیا ، منصوبے کے تحت صوبے بھر میں اب تک 80 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں رواں سال ایک ارب اور لگا لیں گے ان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کو عالمی سطح بھی پذیرائی ملی ہے یہ منصوبہ دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون نخوا پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ اگر ملک کا لیڈر سچا ہوتو ملک ترقی کر سکتا ہے، با ایمان دیانت دار حکمران  ہی کرپشن خاتمہ کرکے پاکستان کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹمبر مافیا کا مقابلہ کرنا آساں نہیں تھا لیکن پر بھی ڈٹے رہے۔

متعلقہ خبریں