جن کا کارروبار کرپشن ہے وہ کیسے کرپشن ختم کریں گے،سراج الحق

جن کا کارروبار کرپشن ہے وہ کیسے کرپشن ختم کریں گے،سراج الحق

ویب ڈیسک:جماعت اسلامی کے امیر سرالج الحق نے کہا ہے پاکستان کو ایٹم بم سے نہیں بلکہ کرپٹ سسٹم سے خطرہ ہے۔ 

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی  کے امیر سراج الحق کا کہنا تھاکہ موجودہ سیاست اور جمہوریت پیسوں کا کھیل ہے،جن کا کارروبار کرپشن ہے وہ کیسے کرپشن ختم کریں گے غریب غریب تر ہوتاجارہا ہے اور امیر امیر تر ہوتا ہے،حکمران صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں  ۔انھوں نے کہا کہ لاکھوں ایکڑ رقبہ بنجر پڑا ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہے  لیکن پھر بھی اس سے استفادہ نہیں لیا جا رہا ،زراعت ترقی کرے گی تو ملک ترقی کریگا،ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں حقیقی جمہوریت ہے موجودہ سیاست اور جمہوریت پیسوں کا کھیل ہے پاکستان کو ایٹم بم سے خطرہ نہیں بلکہ کرپٹ سسٹم سے خطرہ ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ لوگ سینیٹ کیلئے کروڑوں خرچ کرتے ہیں میں نے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جنہوں نے بغیر کسی لالچ کے عوام کی خدمت کی۔

متعلقہ خبریں