ڈونلڈ ٹرمپ بے قصور، اوباما کیخلاف تحقیقات،

ڈونلڈ ٹرمپ بے قصور، اوباما کیخلاف تحقیقات،

ویب ڈیسک:ترجمان وائٹ ہاوس نے توپوں کا رخ سابق صدر براک اوباما کی طرف کر دیا۔

ترجمان وائٹ ہاوس نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا کہ گزشتہ الیکشن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی حکام کے درمیان روابط کے کوئی ثبوت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات صدر ڈونولڈ ٹرمپ کی بجائے سابق صدر براک اوباما کیخلاف ہونی چاہیئیں کہ انہوں نے خفیہ معلومات کا غلط استعمال کیا اور ملک راز افشاں کئے ،مائیکل فلن سمیت ٹرمپ مہم کے حکام کی معلومات اوباما انتظامیہ کے پاس تھی۔

شان اسپائسر نے کہا کہ ہر روز ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نئی خفیہ معلومات جاری کی جارہی ہےخفیہ معلومات افشاں ہونے پر ہر امریکی شہری کو تشویش ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں