Daily Mashriq

نیب کیجانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منطوری

نیب کیجانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منطوری

نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیب اجلاس میں پی پی رہنما اویس مظفر کے خلاف 4 مختلف تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ایل ڈی اے کے افسران اور سابق چیف سیکریٹری راجہ محمد عباس کے خلاف انکوائری کی تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔

نیب کے مطابق ایل ڈی اے افسران پر اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ میں بدعنوانی کا الزام ہے جب کہ ایل ڈی اے افسران پر قومی خزانے کو 4 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیب اجلاس میں سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ غلام مصطفٰی اور ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ ثاقب سومرو کے خلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔

نیب اعلامیے کے مطابق ملزمان پر ملیر ریور کی سینکڑوں ایکڑ اراضی غیر قانونی الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر اور دیگر پر قومی خزانے کو 3 ارب روپے نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی جب کہ فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں