Daily Mashriq


منی لانڈرنگ اسکینڈل:آصف زرداری اور فریال تالپور کو تیسرا نوٹس جاری

منی لانڈرنگ اسکینڈل:آصف زرداری اور فریال تالپور کو تیسرا نوٹس جاری

ویب دیسک: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو تیسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے 4اگست کو طلب کر لیا۔

یف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے الیکشن سے قبل سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا تاہم دونوں شخصیات کی قانونی ٹیم پیش ہوئی تھی جب کہ سپریم کورٹ نے اسی کیس میں ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ دونوں شخصیات کو الیکشن تک نہ بلایا جائے۔

 ایف آئی اے نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اس بار مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو 4 اگست کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد طلب کیا گیا اور دونوں شخصیات کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کا کہا گیا ہے

متعلقہ خبریں