Daily Mashriq


نوشہرہ:پشتو زبان کی ایک اور خوبرو گلوکارہ ریشم کا شوہر کے ہاتھوں قتل

ویب ڈیسک:نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی خوبرو  پشتو گلوکارہ ریشم خان عرف ریشماں کو مبینہ طور پر شوہر نےقتل کردیا۔

ریشم کو نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں ان کی رہائشگاہ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ریشم کو ان کے شوہر نے ساتھی کی مدد سے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔  

پولیس کے مطابق مقتولہ ملزم کی چوتھی بیوی تھی جو کہ بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی اور مقامی سطح پر گلوکاری کے شعبے سے وابستہ تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور ابتدائی طور پر قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی لگتی ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں