Daily Mashriq

حکومت ماحولیاتی آلودگی کے باعث صحت کے مضر اثرات کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم

حکومت ماحولیاتی آلودگی کے باعث صحت کے مضر اثرات کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت ماحولیاتی آلودگی سے لوگوں کی صحت پر مرتب ہونے والے مضر اثرات کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے۔

لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئندہ سال کے آخر تک Euro-5 تیل کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے جبکہ موجودہ تیل کو Euro-4 میں تبدیل کیا جائیگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیل صاف کرنے والے مقامی کارخانوں کو تیل کے معیار میں بہتری لانے اور اپنی ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تین سال کا وقت دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کرانے کیلئے گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسم سرما کے دوران چاول کے بھوسے کو جلانے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے اور حکومت اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد دینے کیلئے تیس ارب روپے مالیت کی مشنری درآمد کریگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بھٹہ مالکان سے بھی جدید Zigzag ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر عملدرآمد کرائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے تمام دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جن سے بین الاقوامی کوششوں کے ذریعے نمٹا جاسکتاہے۔

ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان اب اقتصادی بحران سے نکل آیا ہے اور ہر چھ ماہ بعد عوام یہ فرق محسوس کریںگے۔

متعلقہ خبریں