Daily Mashriq

آرمی چیف کی توسیع پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ اتفاق رائے سے کی جائیگی، شفقت

آرمی چیف کی توسیع پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ اتفاق رائے سے کی جائیگی، شفقت

وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ بری فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے سے کی جائیگی۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفاد کے اس معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے لئے تیار ہے۔

وفاقی وزیر نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ قومی سلامتی کے معاملات پر بالغ النظری اور اتحادکا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ خبریں