Daily Mashriq

معاون خصوصی اطلاعات کی سعودی فرمانروا کو پانچ سال مکمل ہونے پر مبارکباد

معاون خصوصی اطلاعات کی سعودی فرمانروا کو پانچ سال مکمل ہونے پر مبارکباد

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو انکی تحت نشینی کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے ان بڑے منصوبوں کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں گزشتہ پانچ سال کے عرصے میں شروع کئے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور دفاع کے شعبوں میں برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں اور دوطرفہ اور علاقائی امور پر اشتراک عمل میں اضافے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ مثالی تعلقات کو مزید وسعت دی جائیگی۔

متعلقہ خبریں