Daily Mashriq

عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر دوروپے چالیس پیسے کمی کی گئی ہے اور اب اس کی نئی قیمت ایک سو پچیس روپے ایک پیسہ فی لیٹر ہوگی۔

اسی طرح MS پیٹرول کی قیمت میں پچیس پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر تراسی پیسے کی کمی گئی ہے۔

لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت دو روپے نوے پیسے کم کی گئی ہے۔

ادھر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے کاروباری صنعت کے اخراجات اور لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں