Daily Mashriq

بار اور بنچ انصاف کی گاڑی کے دو پہیے ہیں، چیف جسٹس

بار اور بنچ انصاف کی گاڑی کے دو پہیے ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ بار اور بنچ انصاف کی گاڑی کے دو پہیے ہیں اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے انکے درمیان موثر تعاون ناگزیر ہے۔

بہاولپور میں الوداعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو عدالتوں پر اعتماد ہے اس لئے یہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔

چیف جسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی ترقی کیلئے امن وامان برقرار رکھا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں