Daily Mashriq

’ایسا صرف ایک ہی پیس ہے‘، سرمد کھوسٹ نے اداکارہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

’ایسا صرف ایک ہی پیس ہے‘، سرمد کھوسٹ نے اداکارہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے خوبرو اداکارہ صباء قمر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پر صباء  قمر کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔

ہدایت کار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک طویل کیپشن کے ذریعے اداکارہ صباء قمر کی خوب تعریف کی۔

 سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ’کچھ ایسے اداکار ہیں جو بے حد باصلاحیت ہیں، کچھ ایسے ہیں جو  بے حد خوبصورت ہیں، کچھ ایسے ہیں جو اپنے کام میں ماہر ہیں لیکن ان تمام چیزوں کو ملا کر ایک اداکارہ بنتی ہیں اور اس میں اِس طرح کے مزید اور اجزاء شامل کر دیے جائیں تو ہمارے پاس صباء قمر ہیں‘۔

ہدایت کار نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ ایک کمال ہیں، ایسا صرف ایک ہی پیس ہے، ان کی کوئی اور شاخ نہیں ہے۔

 سرمد کھوسٹ نے اپنی طویل پوسٹ میں مزید لکھا کہ بس ایک بات غلط ہے ان کی کہ مجھے ان کے ساتھ تصاویر لینا پسند نہیں ہے۔

انہوں نے صباء قمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر میں انہوں نے مجھے کافی اچھا بنادیا ہے۔

 واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر تین برس بعد فلم 'کملی' سے بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں جب کہ فلم کی کہانی سرمد کھوسٹ اور فاطمہ ستار نے تحریر کی ہےاور اس کی پروڈکشن بھی سرمد کھوسٹ کی جانب سے ہی کی جا رہی ہے۔

ان دنوں صباء قمر فلم ’کملی‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر اس حوالے اکثر  تصاویر کے ذریعے اپنے مداحواں کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں