Daily Mashriq

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بابر اور یاسر کی آسٹریلوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بابر اور یاسر کی آسٹریلوی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز گرین کیپس کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال میچ میں قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا لیے ہیں اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 428 رنز درکار ہیں۔

بابراعظم 90 اور یاسر شاہ 38 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور دونوں کے درمیان 85 رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے۔

 پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے، بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

ڈیوڈ وانر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے بھی 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

متعلقہ خبریں