Daily Mashriq

وزیراعظم کی ہدایت پر طلبا کے حقوق کے تحفظ کیلئے ملک گیر جامع حکمت عملی وضع کی جارہی ہے،معاون خصوصی اطلاعات

وزیراعظم کی ہدایت پر طلبا کے حقوق کے تحفظ کیلئے ملک گیر جامع حکمت عملی وضع کی جارہی ہے،معاون خصوصی اطلاعات

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاق اور صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ طلبا کے حقوق کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔

 انہوں نے مختلف ٹویٹس میں کہا کہ نوجوان نسل کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ طلبا کے مطالبات سے ان میں بڑھتے  ہوئے شعور اور آگہی کی عکاسی ہوتی ہے جو خوش آئند ہے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ہر چیلنج سے نمٹنے کےلئےپرعزم ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود ، قومی مفاد اور سکیورٹی کےلئے نوجوانوں کے فعال کردار کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں