سپریم کورٹ:پاناما لیکس کیس کی سماعت التوا کا شکار

سپریم کورٹ:پاناما لیکس کیس کی سماعت التوا کا شکار

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی علالت کے باعث پیر تک ملتوی کردی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جسٹس عظمت سعید کے صحت یاب ہونے کی صورت میں ہی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں چار رکنی ججز کے بینچ نے کی۔

جسٹس کھوسہ نے جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث سماعت پیر تک ملتوی کردی ۔

جسٹس کھوسہ کا سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جسٹس عظمت سعید کو دل کی تکلیف کے باعث گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، خطرے کی کوئی بات نہیں ہے جسٹس عظمت صحت یاب ہورہے ہیں۔

جسٹس کھوسہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے کام کی اجازت ملنے کے بعد ہی عدالت آسکیں گے۔

جسٹس عظمت سعیدکے صحت یاب ہونے اور عدالت آنے کی صورت میں ہی سماعت ہوگی ۔

متعلقہ خبریں