Daily Mashriq

امریکا:قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کوبرطرف کردیا

امریکا:قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کوبرطرف کردیا

ویب ڈیسک:امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کومسلم ممالک پرپابندی کےحکم نامے کےدفاع سےانکارکرنے پر عہدے سے برطرف کردیاگیا۔

ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی اور سات مسلم ممالک سے آنے والے پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامے کے خلاف سیلی ییٹس گزشتہ چند دنوں مسلسل عوامی بیانات دے رہی تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا یہ اقدام غیرقانونی اور غیر آئینی ہے جس پر کسی صورت عمل درآمد نہیں ہونا چاہئے۔جس کے باعث  امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مرکزی حکومت کی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یئیٹس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔جبکہ ان کی جگہ ڈینا بوئنٹے کو قائم مقام اٹارنی جنرل کے لیے نامزد کردیا گیا

متعلقہ خبریں