ایان علی آزاد فضاوں میں اڑنے کو بے تاب، ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پھر درخواست دائر

ایان علی آزاد فضاوں میں اڑنے کو بے تاب، ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پھر درخواست دائر

ویب ڈیسک:سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی نے اپنا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر نئی درخواست دائر کردی۔

ایان علی نےتیسری بار ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر پھرعدالت سے رجوع کرلیا ‏ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نےانیس جنوری کودس دن میں نام ای سی ایل سےنکالنے کاحکم دیاتھالیکن  تیرہ دن گزرجانے کے باوجود میرا نام ای سی ایل سے نام نہیں نکالا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کسٹم انسپکٹر کی بیوہ کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک نام ای سی ایل سے خارج نہیں ہوسکتا۔

ماڈل گرل کی درخواست پرعدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت، سیکریٹری داخلہ ایف آئی اے اور دیگر سے 7فروری تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں