Daily Mashriq

پاکستان, جنوبی افریقہ ٹی20کرکٹ سیریزآج شروع ہوگی

پاکستان, جنوبی افریقہ ٹی20کرکٹ سیریزآج شروع ہوگی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچز اور پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز جنوبی افریقہ نے جیت رکھی ہے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کےآخری اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےپچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چالیس رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے چالیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔

متعلقہ خبریں