Daily Mashriq

عراق:شدید سردی کے باعث پناہ گزیں کیمپوں میں29شامی بچے ہلاک

عراق:شدید سردی کے باعث پناہ گزیں کیمپوں میں29شامی بچے ہلاک

اقوام متحدہ کے مطابق شمال مشرقی عراق کے علاقے الحول میں پناہ گزیں کیمپوں میں مقیم شامی مہاجرین کے انتیس بچے شدید سردی کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ الحول میں گزشتہ دو ماہ کے دوران شدید سردی کے نتیجے میں انتیس بچے جان کی بازی ہارگئے ہیں۔شام کے صوبےدیر الزور کے تئیس ہزار افراد خانہ جنگی سے فرارہو کر الحول کے عارضی کمیپوں میں پناہ لئےہوئے ہیں جہاں پناہ گزینوں کو شدید سردی کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات کی کمی کابھی سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں