Daily Mashriq


کشمیریوں کا پاکستان کےساتھ صرف زمین نہیں بلکہ خون اورروح کارشتہ ہے:فوادچوہدری

کشمیریوں کا پاکستان کےساتھ صرف زمین نہیں بلکہ خون اورروح کارشتہ ہے:فوادچوہدری

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ صرف زمین کا نہیں بلکہ خون اور روح کا رشتہ ہے ۔

انہوں نے آج سہ پہر اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیر کو صرف زمین کے ایک ٹکڑے کے نقطہ نظر سے دیکھتا ہے کیونکہ اس کی اس خطے کیس اتھ کوئی گہری وابستگی نہیں ہے ۔فواد چوہدری نے کہاکہ کشمیریوں کوان کے انسانی حقوق دینے سے انکار کے باوجود سیکولر ملک ہونے کے بھارتی دعوے اس کی جگ ہنسائی کاموجب بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر پوری دنیا کی نظر ہے ۔انہوں نے کہاکہ آزاد جموں وکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت کا یکساں موقف ہے کہ بھارت آزادی کی آواز کو طاقت کے ذریعے دبارہا ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت کشمیر کے نصب العین کیلئے مختلف ہے اور پاکستان اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کرنے والے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔

متعلقہ خبریں