Daily Mashriq

نئے سال پرحکومت کا عوام کو مہنگائی کا تحفہ

نئے سال پرحکومت کا عوام کو مہنگائی کا تحفہ

  ویب ڈیسک:نئےسال کی آمد پروفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا،پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں بڑھ گئی۔

  وفاقی حکومت نے نئے سال کے پہلے دن پر عوام پر مہنگائی کا بم پھوڑ دیا پٹرولم مصنوعات مہنگی ہونے پر نئے سال کی خوشیاں پھیکی پڑگئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان کردیا گیا ہے پٹرول کی قیمت میں 4روپے 6 پیسےفی لٹراضافہ ہوگیا جس سے پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے ہوگئی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3روپے 96 پیسےفی لٹرمہنگا ہوگیانئی قیمت 89روپے91پیسےفی لٹرہوگئی۔اسطرح   6روپے 25 پیسےاضافے کیساتھ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت58 روپے 37 پیسے ہوگئی۔مٹی کےتیل کی قیمت میں 6روپے 74پیسےفی لٹراضافہنئی 64 روپے 32 پیسےفی لٹرہوگیا۔

متعلقہ خبریں