Daily Mashriq

دیر بالا اور باجوڑ ایجنسی میں ٹریفک حادثات،13زخمی

دیر بالا اور باجوڑ ایجنسی میں ٹریفک حادثات،13زخمی

ویب ڈیسک:دیربالا اور باجوڑ ایجنسی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 13افراد زخمی ہوگئے۔

دیربالا ڈگری کالج کے قریب 2گاڑیوں کے تصادم میں 8افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثہ پھسن کی وجہ سے پیش آیا۔

باجوڑ ایجنسی کے تحصیل خار کے علاقے نثار آباد میں 2موٹرکاریں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کے 5زخمی کوہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں 2خواتین بھی شامل  ہیں۔

متعلقہ خبریں