Daily Mashriq

لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک،چار اہلکارشہید

لورالائی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک،چار اہلکارشہید

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ایف سی ٹریننگ سنٹر لورالائی کے رہائشی اور انتظامی کمپاونڈ پر حملے کی کوشش ناکام بنا کر چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں واقع  ایف سی ٹریننگ سینٹر کے رہائشی کمپانڈ اور انتظامی کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، تاہم دہشت گردوں کو انٹری پوائنٹ پر ہی روک لیا گیا، جس سے وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ پائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں ناکامی پراندھا دھند فائرنگ شروع کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 2 زخمی  ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ شہدا میں صوبیدارمیجرمنور، حوالداراقبال خان، حوالداربلال اورسپاہی نقشب شامل ہیں۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک خود کش بمبار سمیت 4 دہشت گرد بھی مارے گئے، ان میں سے ایک خود کش بمبار نے آخر میں خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کمپاؤنڈ کو فوری طور پرمحاصرے میں لیا، اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں