Daily Mashriq


بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکارقادرخان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکارقادرخان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکار قادر خان 81 برس کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے۔

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار قادر خان 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ شدید علالت کے باعث کینیڈا کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ انھوں نے اپنے 42 سالہ کیرئیر میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 قادر خان 22 اکتوبر 1937 کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیدا ہوئے۔

انھوں نے مکالمہ نگار، رائٹر، ولن ، کامیڈین کردار اداکار کے طور پر ناظرین کے درمیان اپنی منفرد شناخت بنائی۔ ان کی خاص بات یہ تھی کہ وہ کسی بھی کردار میں اپنے آپ کو ڈھال لیتے تھے۔  فلم قلی اور وردی میں ایک سفاکانہ ویلن کا کردار ہو یا پھر قرض چکانا ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی فلم میں جاندار مکالمہ بازی یا پھر باپ نمبری بیٹا دس نمبری اور پیار کا دیوتا جیسی فلموں میں مزاحیہ اداکاری، ان تمام کرداروں میں ان کا کوئی جواب نہیں تھا۔

انھوں نے 300 سے زائد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا، انکے بعض ڈائیلاگ آج بھی فلم بینوں کے دلوں پر نقش ہیں۔

متعلقہ خبریں