Daily Mashriq

مولانا طارق جمیل کی کامیاب انجیو گرافی، سٹنٹ ڈال دیا گیا

مولانا طارق جمیل کی کامیاب انجیو گرافی، سٹنٹ ڈال دیا گیا

ویب ڈیسک:معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی نجی ہسپتال میں کامیاب انجیو گرافی کر دی گئی ہے اور اس دوران ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق مولانا طارق جمیل کو سینے میں تکلیف کے باعث یکم جنوری 2019 کی صبح جوہڑٹاؤن لاہورکے نجی اسپتال داخل کیا گیا تھا ، جہاں ان کی اینجیوگرافی کی گئی۔

مولانا طارق جمیل کے ترجمان محمد طاہر رحیمی کے مطابق مولانا طارق جمیل کے دل کی ایک شریان بند تھی، ڈاکٹروں نے اسٹنٹ ڈال دیا ہے اوراب ان کی صحت بہتر ہے ، ڈاکٹروں نے مولانا طارق جمیل کو آرام کا مشورہ دیا ہے ، انہیں آئندہ چوبیس گھنٹے تک اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں