Daily Mashriq


شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات، ایم آر آئی رپورٹ

شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات، ایم آر آئی رپورٹ

ویب ڈیسک:قائدحزب اختلاف شہباز شریف کے طبی معائنےکا معاملہ، ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے مہروں میں خرابی کی علامات ۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو کمر میں تکلیف کی شکایت پر گزشتہ رات ایم آر آئی کے لیے پمزاسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

ایم آر آئی میں کمر کی تکلیف کی وجہ مہروں کی خرابی قرار دی گئی ہے، پمزاسپتال کا میڈکل بورڈ شہباز شریف کا ایک بار پھر طبی معائنہ کرے گا اور ڈاکٹرز کی جانب سے مہروں میں درد کے لیے میڈیسن کے ساتھ آپریشن بھی تجویز کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 27 دسمبر کو شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھنے پر ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کرکے ان کا طبی معائنہ کرایا گیا تھا، ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم نے منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کا معائنہ کرنے کے بعد ایم آر آئی ٹیسٹ تجویز کیا تھا۔

متعلقہ خبریں