Daily Mashriq


چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دے گا، عالمی جریدہ

چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دے گا، عالمی جریدہ

ویب ڈیسک:دوست ہمسایہ  ملک پاکستان کی مدد کو آ گیا، چین پاکستان کو دو ارب ڈالر قرض دے گا، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ، بیرونی ادائیگیوں کے دباو میں کمی کا امکان ہے۔

برطانویاخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق چین پاکستان  کو معاشی طور پر سہارا دینے اور پاکستان کےغیرملکی زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے2 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

چین نے روپے کی قدر گرنے پر پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے 2 ارب ڈالر قرضہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

 دوست ملک چین کی مددکے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کیامید ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی چین کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہمی کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اسٹیٹ بینک  نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی جب کہ پاکستانی روپے کو موجود دور حکومت میں دو بار شدید گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں