Daily Mashriq

خشک کھانسی کی وجوہات اور اس کا گھریلو علاج  

خشک کھانسی کی وجوہات اور اس کا گھریلو علاج  

ہم سب خشک کھانسی اور گلے میں خراش کو دور کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہے ہوتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی اس کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کی ہے؟

اگر نہیں تو ہم آج آپ کو بتانے والے ہیں کہ خشک کھانسی کی ممکنہ طور پر کیا وجوہات ہوسکتیں ہیں اور اس پر کن گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔

خشک کھانسی کی وجوہات

خشک کھانسی عام طور پر وائرل یعنی وبائی ہوتی ہے جب کہ اس کی دیگر وجوہات نزلا اور زکام یا کسی قسم کی الرجی ہوسکتی ہے۔

 زیادہ چائے پینے کے مضر اثرات بھی جان لیں

خبردار! کہیں آپ بھی ٹی بیگز کی چائے تو نہیں پیتے؟

چہرے کو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے؟

پاؤں سے بدبو آنے کی وجہ اور اس سے نجات پانے کے طریقے

 خشک کھانسی کا اگر بر وقت علاج نہ کیا جائے تو آگے جا کر یہ دمے یا کسی دوسری بڑی بیماری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

خشک کھانسی پر قابو کیسے پائیں

اگر آپ کو خشک کھانسی ہے تو ان تجاویز پر عمل کرکے خشک کھانسی پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اگر پھر بھی کھانسی ٹھیک نہ ہو تو اپنے معالج سے رجوع کرنا ضروری ہوگا۔

1۔ خشک کھانسی پر قابو پانے کے لیے نمک اور نیم گرم پانی کے غرارے کرنا بے حد معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

2۔ ہلدی یا گرم پانی کی بھاپ لینا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

3۔ اگر آپ کو خشک کھانسی ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور ایسی غذا کا استعمال کریں جس سے گلہ خشک نہ رہے۔

4۔ انناس کے اندر ’برومیلین‘ نامی جُز پایا جاتا ہے جس میں بہترین اینٹی اینفلا میٹری خاصیت پائی جاتی ہے۔ خشک کھانسی میں تازہ اناناس استعمال کرنا بھی مفید ہوتا ہے۔

5۔ بہت سے خشک مصالحہ جات میں اینٹی انفلامیٹری خاصیت پائی جاتی ہے جو کہ گلے میں خراش اور کھانسی کے خلاف معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ان مصالحہ جات میں دار چینی کافی مفید ہے۔

متعلقہ خبریں