Daily Mashriq

روئے کوآؤٹ نہ دینے پر بھارتی میڈیا اور شائقین کا علیم ڈار کیخلاف محاذ

روئے کوآؤٹ نہ دینے پر بھارتی میڈیا اور شائقین کا علیم ڈار کیخلاف محاذ

برمنگھم:  بھارتی میڈیا اور شائقین نے جیسن روئے کو آؤٹ نہ دینے پر امپائر علیم ڈار کے خلاف محاذ کھول لیا۔

گیارہویں اوور کی پانچویں گیند پر ہردیک پانڈیا کی گیند پر بھارت نے روئے کے خلاف کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل کی جسے علیم نے مسترد کردیا، کوہلی اس پر ریویو لینا چاہتے تھے مگر وکٹ کیپر دھونی نے امپائر کے فیصلے کو قبول کرنے کا مشورہ دیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ گیند بیٹسمین کے گلوز کو چھوتی ہوئی گئی تھی، اسی بنیاد پر سوشل  میڈیا پر کچھ بھارتی شائقین نے بھی شور مچایا۔

متعلقہ خبریں