Daily Mashriq

صوابی،سفاک مہاجر نے ڈنڈے مار کر 8سالہ بیٹیے کو قتل کر دیا

صوابی،سفاک مہاجر نے ڈنڈے مار کر 8سالہ بیٹیے کو قتل کر دیا

صوابی (بیورو رپورٹ )افغان مہا جر کیمپ گندف گدون میں سفاک افغان مہاجر باپ نے ڈنڈوں اور لاتوں مکوں سے پے در پے وار کر کے اپنے آٹھ سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ جب کہ دس سالہ بچی پر گرم گھی پھینک کر زخمی کر دیا۔ ا فغان مہاجر مستقیم نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی عزت اللہ مہاجر کیمپ سیکٹر نمبرA گندف گدون میں رہائش پذیر ہے ۔ اس کی بیوی دو سال قبل وفات پا گئی تھی اس کے دو بچے آٹھ سالہ ذیشان اور دس سالہ بچی صائمہ اس کے ساتھ گھر میں رہائش پذیر تھے ۔ عزت اللہ ان بچوں پرروزانہ تشدد کرتا ۔ہفتہ کی شام عزت اللہ نے حسب معمول آٹھ سالہ بیٹے ذیشان پر لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے پے در پے وار کئے جس سے معصوم بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیاجب کہ دس سالہ بیٹی صائمہ بھائی کو بچانے آئی تو اس پرگرم گرم گھی پھینک کر اسے زخمی کر دیا۔واقعہ کے بعد ملزم عزت اللہ ولد میر حسن فرار ہو گیا جب کہ زخمی بیٹی صائمہ اپنے رشتہ داروں کے گھر موجود ہیں ۔ مجروحہ صائمہ نے بتایا کہ اس کا باپ عز ت اللہ اور چچا دونوں مل کر ہم بہن بھائی پر تشدد کر تے تھے۔ ٹوپی پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں