Daily Mashriq

وزیرستان کے پٹرول پمپ مالکان کا ڈھول کی تھاپ پر احتجاج

وزیرستان کے پٹرول پمپ مالکان کا ڈھول کی تھاپ پر احتجاج

پشاور(نامہ نگار) پٹرول پمپس ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان نے متاثرہ پمپس مالکان کو اعلان کردہ معاوضے میں کمی کرنے پرحکومت کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈال کرمظاہرہ کیا اور اسلام آباد میں دھرنے کی دھمکی بھی دے دی۔ مظاہرین کی قیادت پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے صدر ملک رقیب گل ، رفیع الدین ، ملک سید نور خان اورجوہر اقبال وزیر سمیت دیگر کر رہے تھے۔ جن کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 69پٹرول پمپس مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ ابھی تک معاوضہ نہیں ملا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے متاثرہ مالکان کو 96کروڑ روپے معاوضہ کے اعلان کیا تھا لیکن اب امدادی رقم 56 کروڑ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں