Daily Mashriq

پاکستان کی کابل میں ہونیوالے دہشت گرد حملے کی مذمت

پاکستان کی کابل میں ہونیوالے دہشت گرد حملے کی مذمت

پاکستان نے آج صبح کابل میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ اپنے ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی اور اس کے عزائم کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے حملوں کا مقصد افغانستان میں امن، سلامتی اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں