Daily Mashriq

پاکستان نے261بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی

پاکستان نے261بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی

پاکستان نے آج دو سو اکسٹھ بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے جن میں باون شہری اور دو سونو ماہی گیر شامل ہیں۔ دوہزار آٹھ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت دونوں ملک سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو اپنی اپنی جیلوں میں موجود ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ بھارتی حکومت بھی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں