Daily Mashriq

صنعتوں ،زرعی شعبے کو تحقیقی اداروں سے منسلک کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے،فواد

صنعتوں ،زرعی شعبے کو تحقیقی اداروں سے منسلک کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے،فواد

سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صنعتوں اور زرعی شعبے کو تحقیقی اداروں سے منسلک کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ پیرکے روز راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نجی شعبے کو بھی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کی طرف راغب کررہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے کلچر کے فروغ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو فعال بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کا بجٹ دوسری اہم وزارتوں کے برابر لایا گیا ہے جو وزیراعظم عمران خان کے وژن کا مظہر ہے۔

متعلقہ خبریں