Daily Mashriq

عید الفطر کے موقع پر چھ پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

عید الفطر کے موقع پر چھ پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

پاکستان فلم انڈسیڑی عید پر فلم بینوں کو نئی فلموں کا تحفہ دینے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے، اس سال بھی عید الفطر کے موقع پر چھ پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی ۔

 یاسر نواز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم رانگ نمبر 2 میں اداکارہ نیلم منیر اور اداکار سمی خان سلور اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دوسری اردو فلم چھلاوا ہے جس میں شائقین کے لیے کامیڈی، رقص اور ایکشن ہے ۔

 فلم چھلاوا میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان آمنے سامنے ہونگے جبکہ محمود اسلم اور عدنان شاہ ٹیپو کے شرارتی کردار بھی فلم بینوں کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کرینگے ۔

 خوشیوں بھرے تہوار پر شائقین کے لیے دو پنجابی فلمیں شریکے دی اگ اور پیشی گجراں دی بھی سینما گھروں کی زینت بنیں گی اس کے علاوہ دو پشتو فلمیں عید پر نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی ۔

متعلقہ خبریں