Daily Mashriq


نورنگ، گالم گلوچ تنازعہ پر عرضی نویس کا بیٹا قتل،بھانجازخمی

نورنگ، گالم گلوچ تنازعہ پر عرضی نویس کا بیٹا قتل،بھانجازخمی

سرائے نورنگ(نامہ نگار)مسلم باغ میں گالم گلوچ کے تنازعے پرملزمان کی فائرنگ سے معروف عرضی نویس میناگل کاجواں سال بیٹا کامران جاں بحق جبکہ بھانجا شعیب زخمی ہو گیا جیکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے 'اس سلسلے میں تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ پولیس نے رابطے پربتایاکہ محمدشعیب ولدفدامحمدسکنہ مسلم باغ نے زخمی حالت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گذشتہ شب اُن کاخالہ زادسلیمان ولدامیرسردارجومقتول کامران کابھائی اوراسماعیل ولدشیرعلی کے مابین گالم گلوچ ہو ئی جس کا گلہ دینے کی غرض سے کامران کے ہمراہ اسماعیل کے گھر گئے اورایک بچے کے ذریعے اسماعیل کے مشران کوطلب کیا تو کچھ دیربعدمبینہ ملزمان اسماعیل اورمحمدیسین پسران شیرعلی برھان عرف گلوولدحسن سکنہ مسلم باغ آئے اورسلمان خان کوگالی کاگلہ دینے کے دوران طیش میں آکر اسماعیل نے پستول نکال کرکامران پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیاجبکہ محمدیسین اوربرھان عرف گلونے پستول سے مجھ پرفائرنگ شروع کردی جس سے میں زخمی ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں