Daily Mashriq


خیبر بینک کا ٹیمنوس اور این ڈی سی ٹیک کیساتھ معاہدہ

خیبر بینک کا ٹیمنوس اور این ڈی سی ٹیک کیساتھ معاہدہ

پشاور (مشرق نیوز)دی بینک آف خیبر کی جانب سے کور بینکنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم سلوشن کیلئے ٹیمنوس اینڈ این ڈی سی ٹیک(Temenos & NDC tech)کیساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔اس معاہدہ کے تحت ٹیمنوس اینڈ این ڈی سی ٹیک بشمول ہیڈ آفس بینک کی تمام شاخوں کو کور بینکنگ اور ڈیجیٹل سلوشن فراہم کرنے کے علاوہ بینک صارفین کی موجودہ اور دیگر ضروریات پوراکرنے کیلئے بھی مدد فراہم کریگا ۔اس موقع پر بینک آف خیبر کے ایم ڈی اور سی ای او سیف الاسلام نے کہا کہ یہ معاہدہ عملی کارکردگی میں اضافہ کیلئے بینک کے طویل المیعاد لائحہ عمل کی تشکیل میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا بینک آف خیبر کےCIO محمد اظفرنے کہا کہ بینک انٹرنل اور ایکسٹرنل صارفین کے علاوہ ریگولیٹرز اور دیگر اتھارٹیز کیلئے اصلاحی اور ڈیجیٹل اقدامات کے حوالے سے ایک واضح نقط نظر کا حامل ہے۔ عمارہ مسعود سی ای او اور صدر NdcTechنے اس موقع پر کہا کہ ہم بینک آف خیبر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں کور بینکنگ اور ڈیجیٹل سلوشن کے لئے منتخب کیا ۔ جین پال مورگی منیجنگ ڈائریکٹر Temenosمڈل ایسٹ اور افریقہ نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بینک آف خیبر اپنی کور بینکنگ ٹرانسفارمیشن کیساتھTemenosسے منسلک پاکستان کا 13 واں بینک ہے۔

متعلقہ خبریں