Daily Mashriq

عمران خان کھیل اور سیاست ایک ہی میدان سے کھیل رہے ہیں ،چوہدری نثار

عمران خان کھیل اور سیاست ایک ہی میدان سے کھیل رہے ہیں ،چوہدری نثار

ویب ڈیسک: خان صاحب کو معلوم ہونا چاہیے کہ غیر ملکی  کھلاڑیوں کے  پاکستان میں آکے کھیلنےملک کی ساکھ میں بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نےاین اے 52 راولپنڈی 3کے دورے کے دوران منتخب عوامی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست  کوئی کھیل نہیں سیاست میں عوام کی خدمت کرنی پڑتی ہے جبکہ حکومت کرنا اس سے مشکل کام ہے لیکن ہم نے نیک نیتی سے حکومتی ذمہ داریاں مکمل صحیح طریقے سے سر انجام دیں،گزشتہ دور میں ملک کے حالات انتہائی حد تک تشویشناک تھے جن میں اب واضح بہتری آچکی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حالات میں بہتری کیلئے مسلم لیگ ن نے دن رات محنت کی ہے جبکہ عمران خان کو صرف نقطہ چینی کرنی آتی ہے یہاں تک کے انہوں نے کھیل کو بھی سیاست میں گھسیٹ کر پوائنٹ سکورنگ کرنا شروع کردی ہے اور اس بات کو نظر انداز کر رہے ہیں کے ملک میں انٹرنیشنل سطح کی کرکٹ سے پاکستان کی ساکھ بہتر ہوگی گی جو ہم سب کے حق میں بہتر ہے

متعلقہ خبریں