Daily Mashriq

ترقی کیلئے پر امن ماحول بہت ضروری ہے جسکے لئے بہتر روابط کی ضرورت ہے ، وزیر اعظم

ترقی کیلئے پر امن ماحول بہت ضروری ہے جسکے لئے بہتر روابط کی ضرورت ہے ، وزیر اعظم

ویب ڈیسک: وزیر اعظم نواز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے تیرہویں سربراہ اجلاس کی صدارت اورمیزبانی کرہوئے کہا کہ ہ تنظیم علاقائی تعاون کی ایک بہترین مثال بن سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تیرہویں  اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف نے کی۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ای سی او ممالک میں دہشتگردی ، انتہا پسندی اور منشیات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتفاق رائے ہے ، یقین ہے رکن ملک امن ، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا ای سی او میں شمال اور جنوب میں پل کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا دہشتگردی ، انتہا پسندی اور منشیات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتفاق پایا جاتا ہے - 

13 ویں اجلاس کا موضوع ” علاقائی خوشحالی کیلئے رابطے” ہے جسکی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تناظر میں خصوصی اہمیت ہے،

رکن ممالک توانائی کے  بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے شعبوں میں علاقے کے اندر درمیان رابطے بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

سربراہ اجلاس میں افغانستان، آذربائیجان، قازخستان، کرغزستان، ایران، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان اور میزبان ملک پاکستان سمیت دس رکن ممالک شریک ہیں، جبکہ چین خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔

سربراہ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، ایران کے صدر حسن روحانی، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف، کرغزستان کے وزیراعظم سورن بے شری پووچ جین بی کوف اور ازبکستان کے نائب وزیراعظم اوگبک روزی کولوف  نےشرکت کی۔

سربراہ اجلاس میں اسلام آباد اعلامیہ اور اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کی منظوری دی جائے گی، جسے وزراء کی کونسل منظور کرچکی ہے، جو اقتصادی تعاون اور روابط بڑھانے کیلئے ایک لائحہ عمل پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں