ویب ڈیسک:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پی ایس ایل فائنل کی سیکورٹی کے لئے فوج کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مشرقیات
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ٹیلی فون پر پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
جنر ل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھاکہ پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئےفوج کی طر ف سے بھرپور تعاون فراہم کیا جائےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں خوف و ہراس کی فضا ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غیر معمولی بننے والی معمولی بات
وزیر اعلی شہباز شریف نے آرمی چیف کی طرف سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔