Daily Mashriq

پاک بھارت کشیدگی: شاہ محمود قریشی کا او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

پاک بھارت کشیدگی: شاہ محمود قریشی کا او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ آج او آئی سی کا اجلاس ہے، جس میں بھارت کی شرکت سمجھ سے بالاتر ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت او آئی سی کا رکن نہیں ہے، اس کے باوجود بھارت کودعوت دینے سےپہلےدیگر ملکوں سےمشاورت بھی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کرنے کے معاملے پر کہا کہ پلوامہ حملے سے قبل سشما سوراج کو دعوت نامہ دیا جاچکا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نےمتحدہ عرب امارات سے بھارت کا دعوت نامہ واپس لینے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ بصورت دیگر پاکستان، اجلاس میں شرکت کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سے او آئی سی کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی کیوں کہ اوآئی سی اجلاس میں بھارت کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جس سے پاکستانیوں کےجذبات مجروع ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کو مدعو کرنے پریو اے ای حکام کودو خطوط لکھے اور پلوامہ حملے کے بعد بھارتی جارحیت سے متعلق ایک مرتبہ پھر او آئی سی سےرابطہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں