Daily Mashriq

کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

 وئٹہ / ژوب: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں آنے والے 4.5 شدت کے زلزلے کا مرکز ژوب سے 66 کلومیٹر دور شمال میں تھا جس کی زیر زمین گہرائی 76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں