Daily Mashriq

عمران خان کی مودی سے 3 بار رابطے کی کوشش، مثبت جواب نہ ملا

عمران خان کی مودی سے 3 بار رابطے کی کوشش، مثبت جواب نہ ملا

اسلام آباد / لاہور: گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیاجائیگا۔

مطابق پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کیلیے بھارتی وزیراعظم ہاؤس کو پیغام بھیجا گیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

گزشتہ روز بھی ٹیلیفون رابطے کی تین بارکوشش کی گئی مگربات نہ ہو سکی۔ ٹیلیفون رابطہ ہونے پر وزیراعظم اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کوبھارتی پائلٹ ابھنندن کی رہائی کے فیصلے سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ خبریں