Daily Mashriq

مودی کو بھارت میں ذلت کا سامنا، ’گو بیک مودی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ

مودی کو بھارت میں ذلت کا سامنا، ’گو بیک مودی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ

نئی دہلی: بھارتی عوام نے ٹویٹرپرمودی کے خلاف غم وغصے کا اظہار کرنا شروع کردیا جس کے بعد ’گوبیک مودی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کورہا کرنے کے اعلان کے بعد سے بھارت میں “گو بیک مودی” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مختلف ٹوئٹس میں لوگوں نے کہنا شروع کردیا ہے کہ انہیں نریندر مودی بطوروزیر اعظم نہیں چاہئیں۔

بھارتی نوجوانوں کا خیال ہے کہ جو بھارتی ابھی تک یہ سوچتا ہے کہ مودی امن لا سکتا ہے اس پر افسوس ہے۔ بھارتی عوام نے پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان کا خیر مقدم بھی کیا۔

 عوام نے مودی پرتنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھارتی پائلٹ کو پاکستان میں گرفتارکیا گیا تب بھارتی وزیر اعظم الیکشن کی تیاری میں مصروف تھے۔ لوگوں نے نریندر مودی کو حکومت کرنے میں ناکام قراردیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم ایک نا اہل انسان ہیں۔

متعلقہ خبریں