Daily Mashriq

شبقدر،بھرتیوں کا جھانسہ دینے والا نوسرباز گرفتار

شبقدر،بھرتیوں کا جھانسہ دینے والا نوسرباز گرفتار

شبقدر( نمائندہ مشرق) فرنٹیئرکانسٹیبلر ی میں بھرتی کیلئے دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے وصول کرنے وال نوسرباز پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ۔ ایف سی شبقدر کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ ایف سی کا ایک ریٹائرڈ اہلکار سفارش خان ولد تسلیم سکنہ مٹہ غریب آبادجو موجودہ گورنمنٹ ڈگری کالج شبقدر میں بطور چوکیدار تعینات ہے بعض افراد سے ایف سی میں بھرتی کیلئے لاکھوں روپے وصول کررہاہے۔ اور 4افراد سے15لاکھ پچاس ہزار روپے وصول کر چکا ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شبقدر میں مذکورہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اورپولیس نے ملزم سفارش خان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مزید تفتش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں