Daily Mashriq

بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میںریلیاں،مودی کے پتلے نذرآتش

بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میںریلیاں،مودی کے پتلے نذرآتش

پشاور ( نمائندگان مشرق)بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ملک بھرسمیت خیبرپختونخوا میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلیاں نکالیں اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھارتی جا ر حیت کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ مظا ہرین نے بھارت کو منہ توڑ جوا ب دینے پر پا ک فو ج کو زبردست الفاظ میں خرا ج تحسین پیش کیا اور پاک فوج اور پاک فضائیہ سے اظہار یکجہتی میں ریلیاں نکالیں۔ چارسدہ،نوشہرہ،مردان،صوابی،دیر ،بلامبٹ،لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان ،خیبر ایجنسی،کوہاٹ،سرائے نورنگ،غلنئی،مہمند ایجنسی،سوات،ایبٹ آباد،ہری پور،مانسہرہ اور دیگر اضلاع میں سینکڑوں افراد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ریلییوں کے شرکاء نے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے حق میں بھی نعرے بازی کی اور بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور دشمن کو منہ توڑ جو اب دینے پر پا ک فو ج کو خرا ج تحسین پیش کیا اور پا ک فو ج زندہ با د کے نعرے لگا ئے ۔ مقررین نے بھارتی قیادت کو خبر دار کیا کہ وہ جا ر حیت ختم کر ے اور ہمیں للکارنے سے باز رہے۔ مظا ہرین نے بھارتی وزیراعظم مو دی کا پتلانذر آتش کردیا۔مقررین نے کہا نے کہاہے کہ بھارت کی مودی سرکارنے پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے بھی دیکھاتوبھارت کو نیست و نابود کرنے کے لئے پاکستان کے لاکھوں شہری اپنی بہادرافواج کاہراول دستہ ہوںگے انہوںنے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی جنگی جنون میںمبتلاہوکرپاکستان کوجنگ کی گیدڑبھبکیاںدے رہاہے تاہم اگراس نے ایسی کوئی حماقت کی توپاکستان کے لاکھوںمسلح عوام اپنی بہادرافواج سے پہلے سرحدپرپہنچ کربھارت کے ناپاک عزائم خاک میںملادیںگے انہوںنے کہاکہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہیں تاہم اس وقت پورے قبائلی خطہ کے عوام بالخصوص نوجوانوں میں بھرپور جوش وخروش پایاجارہاہے کیونکہ انہیںپندرہ سال تک قبائل کی سرزمین پردہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے بھارت سے دودوہاتھ کرنے کاموقع مل رہاہے ۔

متعلقہ خبریں