Daily Mashriq

بھارت کی تیز ترین ٹرین پہلے ہی سفر میں ناکام  

بھارت کی تیز ترین ٹرین پہلے ہی سفر میں ناکام  

بھارت کی ہائی اسپیڈ ریل وندے بھارت ایکسپریس اپنے پہلے ہی سفر میں فیل ہوگئی، نریندرا مودی نے مقامی طور پر تیار ٹرین کا گزشتہ روز افتتاح کیا تھا۔بھارت کی تیز ترین ٹرین وندے بھارت ایکسپریس اپنے پہلے ہی سفر کے دوران وارانسی سے نئی دہلی واپس آتے ہوئے خرابی کا شکار ہوگئی۔

 بھارتی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کسی مویشی سے ٹکرانے کے باعث ٹرین کے ایک ڈبے کے بریک فیل ہوگئے تھے، تاہم بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹرین سے کسی چیز کے ٹکرانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین کے ایک ڈبے کے بریک فیل ہونے کے بعد ڈرائیور نے آخری کوچز میں دھواں دیکھا اور پھر تمام کمپارٹمنٹس میں بجلی بند ہوگئی، مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے بھارتی دارالحکومت پہنچایا گیا۔

متعلقہ خبریں