Daily Mashriq

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی انڈیا کو حوالگی کا عمل جاری

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی انڈیا کو حوالگی کا عمل جاری

پاکستان آج بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو رہا کررہا ہے اسے واہگہ سرحد پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔اس کی رہائی کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی تقریر میں جذبہ خیر سگالی کے تحت کیاتھا۔ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بدھ کے روز اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی طیارے کو مارگرایا تھا۔

متعلقہ خبریں