میری جدوجہد اصولی اور نظریاتی ہے،سیاسی بیان بازی میں الجھنانہیں چاہتا،نوازشریف

میری جدوجہد اصولی اور نظریاتی ہے،سیاسی بیان بازی میں الجھنانہیں چاہتا،نوازشریف

ویب ڈیسک:سابق آصف زرداری کیجانب سےلگائےگئےالزامات کی تردیدکرتےہوئےسابق وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ آصف زرداری کابیان قومی جماعت کےقائدکے شایان شان نہیں۔

سابق صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نوازشریف نے کہا ہے کہ آصف زرداریاپنا وژن عوام کے بجائے کسی اور کے پلڑے میں ڈالنا چاہتے ہیں تو شوق سے ڈالیں لیکن کیچڑ اچھالنے اور تاریخ کو مسخ کرنے سے گریز کریں، زرداری صاحب کیا اتنے بھولے اور معصوم تھے کہ میرے ورغلانے میں آگئے؟

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے  اینٹ سے اینٹ بجانے والے بیان پر ان کو ناپسندیدگی کا پیغام بھیجا اور بیان کے بعد اگلے دن طے شدہ ملاقات بھی منسوخ کر دی تھی۔ انہوں نے کہا ایک بڑے اصولی، نظریاتی مشن کی جدوجہد میں مصروف ہوں، میرا مشن پاکستان کے عوام کا حق، حکمرانی کی بحالی ہے، اس بیان بازی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

 ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری یہ بھی بتا دیں کہ آج وہ کس کے اشاروں پر کٹھ پتلی بنے ہیں، بہتر ہوگا کہ آصف زرداری ذاتی الزام تراشیوں کا دفتر نہ کھولیں۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا آصف زرداری توجہ انتخابات پر رکھتے ہوئے نوشتہ دیوار پڑھنے کی کوشش کریں، زرداری صاحب کو یاد ہونا چاہیے کہ وہ ایک بڑے قومی سیاستدان کے ہمراہ رائیونڈ میرے پاس آئے تھے، ان کا اصرار تھا کہ مشرف کے تمام اقدامات کی پارلیمانی توثیق کر دی جائے، میں نے مشرف کے اقدامات کی پارلیمانی توثیق سے صاف انکار کر دیا تھا۔ 

نواز شریف نے کہا سندھ میں ہونیوالی کارروائیوں سے میرا یا وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں تھا، جس طرح آصف زرداری کر رہے ہیں ایسی سیاست کا دور اب ختم ہو چکا۔ انہوں نے کہا آج پاکستان کے عوام ووٹ کی عزت چاہتے ہیں، عوام پس پردہ سازشوں اور تماشوں سے عاجز آچکے ہیں، زرداری صاحب کی جماعت دیہی سندھ تک سکڑ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں