Daily Mashriq

تمام طاقتور ادارے پنجاب پر نظریں جمائے ہوئے ہیں،شہباز شریف

تمام طاقتور ادارے پنجاب پر نظریں جمائے ہوئے ہیں،شہباز شریف

ویب ڈیسک:نیب کا تپتا ہوا سورج اور طاقتور سرکاری اداروں کی عقابی نظریں صرف پنجاب پر ہیں،صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف۔

وزیراعلی پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیحت کرنے والے ملک و قوم کے اربوں روپے کھا گئے، کرپشن میں ڈوبے ہوئے افراد آج کرپشن کیخلاف  بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اورنج ٹرین منصوبے کو 22 ماہ تاخیر کا شکار کرایا گیا، لاہور کے عوام نے جس طرح اس کا بدلہ لیا اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا اربوں، کھربوں کھانے والے غربت ختم کرنے کی باتیں کرتے ہیں، عمران خان کا دھرنا، کام نہ کرنا ہے اور سندھ میں حکمرانوں کے مرسوں مرسوں کا مطلب ہے کام نہ کرسوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا اشرافیہ نے کئی سو ارب کے قرضے لے کر معاف کرائے، قرضے معاف کرانے سے امیر اور غریب میں فرق بڑھ گیا، بوسیدہ نظام کو بدلنے کے لیے عوام کا بیدار ہونا لازمی ہے۔

انہوںکاکہنا تھا کہ  پنجاب انڈومنٹ فنڈ میں کسی سیاسی فرد نے آج تک سفارش نہیں کی، کسی مفاد کے بغیر بلا سود قرض دیئے گئے، 20 لاکھ افراد کو بلا سود قرض دیئے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن کے خلاف نیب کے کریک ڈاؤن کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن دہرا معیار نہیں چلے گا، ایک طرف تو کرپشن کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور کوئی پوچھ نہیں، لیکن دوسری طرف ہر چیز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، بتایا جائے کہ کیا آگ اور پانی مل سکتے ہیں؟ آگ اور پانی کبھی نہیں مل سکتے، دونوں میں سے ایک نے ختم ہونا ہے، اگر نیب نے کرپشن کے خاتمے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے تو اچھی بات ہے لیکن بلاامتیاز سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں